Monday, November 4, 2013

True Men Show - ڈرون حملے


حکیم اللہ محسود - ھمارا دشمن ھے مگر یہ کیا کہ دشمن ھمارا ھو اور مارے اسے امریکہ .... یہ ھماری قومی غیرت کو گوارہ نہیں. امریکہ کے ڈرون حملے نے ھمارے دشمنوں کو اپنے سربراہ سے محروم کیا ھے. اب ھم سب(ایم پیز)
دشمن کے دشمن کو دوست بنانے کے بجائے اس کو بھی اپنے دشمنوں کی فہرست میں ڈالنے کا بندوبست کریں گے....

نیٹو سپلائی بند کرنے کا تماشہ کیا جائے گا تاکہ .... ڈرون حملے بند ھوں. وزیرستان پر ھماری رٹ نہیں تو نا سہی... وھاں بیٹھے لوگ غیرملکی ھی سہی.... وہ لوگ دھشت گرد اور ھماری قوم کے دشمن ھی سہی..... پھر بھی ھم تو ناخوش ھیں.... ڈورن حملے سے.... آخر بڑی مشکل سے تو ھم نے ان سے دیدار کروانے پر رضامندی حاصل کی تھی.  اب جانے کب وہ دوبارہ راضی ھوں.... لہزا نیٹو سپلائی تو ھم بند کروا کر ھی دم لیں گے...

ھمارے شہیدوں کا لہو ھم سے انتقام کا تکازہ کرتا ھے تو کرتا رہے مگر چونکہ ھم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اس لئے انتقام کا لینے کا کام صرف طالبان کا ھے . کیونکہ ڈرون سے ان کا کافی نقصان ہو جاتا ھے تو اس کے بدلے میں وہ پاکستانی قوم پر اپنا غصہ نکالتے ھیں. اب اگر امریکیوں تک ان کی پہنچ نہیں تو کیا وہ بدلہ بھی نہ لیں....

میرے پاکستانی بھائیو اور بہنوں... ھمارے لیڈر تو ڈرون کے غلاف اکٹھا ہو رھے ھیں اور وہ ابھی آپ کی داد رسی اور دھشتگردوں کی سرکوبی کے لئے کچھہ نہ کر پائیں گے.... لہزا آپ لوگ اپنی غیر منائیں.... میں اپنی....

No comments:

Post a Comment